Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنید صفدر کی شادی کا جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟

جنید صفدر اور عائشہ سیف اپنی شادی کی کچھ تقریبات لاہور میں بھی منا چکے ہیں۔
شائع 13 دسمبر 2021 01:00pm
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات زوروں پر۔فائل فوٹو۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات زوروں پر۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تقریبات زوروں پر ہیں۔ مریم نواز کو حال ہی میں اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ ان کی مہندی میں دیکھا گیا ہے۔ ماں بیٹے کی جوڑی ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی رہے۔

مہندی تقریب سے لی گئی تصویر۔انسٹاگرام
مہندی تقریب سے لی گئی تصویر۔انسٹاگرام

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین دلہا اور دلہن کے کپڑے ڈیزائن کریں گے۔انہوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے لیے فٹنگز کرنا باعث خوشی ہے۔

حسن شہریار یاسین/انسٹاگرام
حسن شہریار یاسین/انسٹاگرام

جنید صفدر اور عائشہ سیف اپنی شادی کی کچھ تقریبات لاہور میں بھی منا چکے ہیں جس میں مریم نواز نے اپنی سریلی آواز میں گانا بھی گایا جس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

واضح رہےکہ جنید اور عائشہ سیف خان کے نکاح کی تقریب رواں سال اگست میں لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل دی لینزبرو میں منعقد ہوئی تھی جس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر دونوں تقریب میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

جنید صفدر/انسٹاگرام
جنید صفدر/انسٹاگرام

ذرائع کے مطابق ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں متوقع ہے۔

تصویر میں مریم نواز کی صاحبزادی مہرونیسا صفدر اورداماد راحیل منیر بھی دولہے کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مریم نوازکو بہت زیادہ سراہا۔

جہاں مریم کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تو وہیں کچھ صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مریم نواز نے ذاتی تبصروں کے تناظر میں ٹوئٹر پر لوگوں سے کہا کہ وہ ذاتی معاملات پر حملہ کرنے سے باز رہیں۔

Maryam Nawaz

Wedding

Junaid safdar