Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر سے 2افراد جاں بحق، 4زخمی

کراچی سپر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر سے 2افراد جاں...
شائع 12 دسمبر 2021 12:24pm

کراچی سپر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر سے 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب فائیو اسٹار سی این جی پمپ کے پاس تیز رفتار ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ 2افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت 40 سالہ کریم بخش کے نام سے کی گئی جبکہ دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے جن میں 25 سالہ رسول بخش، 45 سالہ سفیان، 40 سالہ محبوب اور 27 سالہ امیر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

karachi

Superhighway