Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کے...
شائع 12 دسمبر 2021 12:10pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ۔

گوادر میں ماہی گیروں کی گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گوادر میں گیروں کے مطالبات اور احتجاج کا نوٹس لے لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے،سخت محنت کرنے والے ماہی گیروں کو ان کے حقوق ملنا چاہیئں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹرالرز کے ذریعے غیرقانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گاجبکہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

گوادر میں ماہی گیروں کی بلوچستان کو حق دو تحریک جاری

دوسری جانب گوادر میں ماہی گیروں کی بلوچستان کو حق دو تحریک جاری ہے، ماہی گیر گزشتہ 28 روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، دھرنےمیں ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیر شریک ہیں۔

ماہی گیروں کی جانب سے سمندر میں آزادانہ طور پر مچلی کے شکار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹوکن سسٹم غریب عوام کا معاشی قتل ہے،حکومت عوام کو روزگارفراہم نہیں کرسکی،قدرتی روزگار کےدروازے بندنہ کئےجائیں۔

pm imran khan

بلوچستان

اسلام آباد

Gawadar

take notice