Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اومی کرون کا خدشہ: آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کا عمل پھر تیز کردیا گیا

اسلام آباد: اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ...
شائع 12 دسمبر 2021 11:07am

اسلام آباد: اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کا عمل پھر تیز کر دیا گیا ہے، سائیو ویک، موڈرنا، فائرز اور سائنس فارم ویکسین بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔

اومی کرون کے خدشےکے باعث ویکسی نیشن لازمی ہے تو بوسٹرڈوزبھی اہم قرار دی جارہی ہے۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ویکسی نیشن کیلئےلوگوں کیلئےآمد کا سلسلہ جاری ہے، جن میں دوسری خوراک کے ساتھ ساتھ بوسٹرڈوز لگانے والے بھی پہنچ رہے ہیں۔

ڈی ایچ اوہیلتھ کا کہنا ہے کہ ویکسین وافرمقدارمیں موجود ہے،سائیو ویک،موڈرنا،فائرزاورسائنس فارم ویکسین بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے ۔

شہریوں نے اقدامات پر اطمنان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون کا خدشہ ہونے کے باعث ویکسی نیشن ہی نہیں بلکہ بوسٹربھی لازم ہے ۔

حکام کے مطابق بوسٹر ڈوز 50 سال کےعمرکےافراد ،کمزورقوت مدافعت اور بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔

coronavirus

Pfizer

Moderna

اسلام آباد

Vaccination

Sinovac

Omicron variant