Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان آنے والے ویسٹ انڈیز کے 3کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی :پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا...
شائع 12 دسمبر 2021 09:59am

کراچی :پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے کراچی پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،3کھلاڑیوں میں شیلڈن کوٹرل، روسٹن چیز اور کائل مائرز شامل ہیں جنہیں ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ تمام ارکان مکمل طور پر ویکسینیٹڈ تھے اور بائیوسیکیورببل میں رہ رہے تھے۔

کورونا کی تصدیق کے بعد روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے پاکستان آمد پر ٹیسٹ ہوئے تھے جو مثبت آئے، متاثرہ افراد میں کوئی علامات نہیں اور سب کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ دیگر ارکان کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

متاثرہ تمام افراد اس وقت روم آئسولیشن میں ہیں اور 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے جس کے بعد ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا اور اس کے منفی آنے کی صورت میں انہیں آئسولیشن ختم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 13 دسمبر سے شروع ہوگی، دوسرا میچ 14 اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

اس کے بعد 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا، دوسرا میچ 20 اور آخری ایک روزہ میچ 22 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

karachi

West Indies

Pak Vs Wi

corona test positive