Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی: لوکل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترامیم کےساتھ منظور

سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترامیم کےساتھ منظور ...
شائع 11 دسمبر 2021 07:56pm

سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترامیم کےساتھ منظور کر لیا ۔

اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کی تقریر نے واک آؤٹ کر جانے والی اپوزیشن کو ایوان میں واپس آنے اور دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نےگورنر کے اعترضات ایوان میں پیش کیے گئے۔

ایوان نے کچھ ترامیم کے ساتھ بل کی منظوری دے دی ۔ اس دوران اپوزیشن احتجاج کرتی رہی ۔

بل منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریر کرتے ہوئے اپوزیشن کے لئے ان پڑھ اور اقلیت کے الفاظ استعمال کئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریر نے اپوزیشن کو ایوان میں واپس آنے پر مجبور کر دیا ۔ اس دوران اراکین تلخ کلامی کے بعد گتھم گھتا ہو گئے۔

تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے ایجنڈے کی کاپی پھاڑ کر اسپیکر پر بھی اچھال دیں ۔

ہنگامہ آرائی کے دوران ہی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بل سمیت مزید دو سرکاری بلوں کی بھی منظوری دے دی گئی جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔