Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

25 دسمبر کو جشن قائداعظم منا نے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں لکھنے والوں کا میلہ لگا ہوا ہے
شائع 11 دسمبر 2021 10:32pm
مارچ 2022ء کو آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی قومی ثقافتی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے، فواد چوہدری
مارچ 2022ء کو آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی قومی ثقافتی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے، فواد چوہدری

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے چودھویں عالمی اردو کانفرنس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ  25 دسمبر کو گورنر ہاﺅس کراچی میں جشن قائداعظم منایا جائے گا جس میں چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ شرکت کریں گے اور اس کے انتظامات صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ کے حوالے کیے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے یقین دلایا کہ مارچ 2022ء کو آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی قومی ثقافتی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔

یہ بیان انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہونے والی چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں لکھنے والوں کا میلہ لگا ہوا ہے ہماری زبان دنیا کی چند بڑ ی زبانوں میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے وفاقی وزیر کا اردو کانفرنس آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے فیصلہ کیا ہے کہ قائداعظم کے یوم پیدائش پر گورنر ہاﺅس میں پروگرام کا انتظام آرٹس کونسل کی ذمہ داری قرار دیا ہے ہم اس کو بہتر انداز میں انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

اس کے علاوہ چودھویں عالمی اردو کانفرنس“ کے تیسرے روز کے پہلے سیشن ”اردو افسانے کا منظرنامہ“ کا انعقاد کیا جس کی زاہدہ حنا اور عامرحسین نے انجام دی۔

تیسرے روز حسن جاوید اور محسن ذوالفقار کی کتاب ”سورج پر کمند“ پر جائزہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں ڈاکٹر جعفر احمد ،مظہر عباس اور وسعت اللہ خان نے مقالات پیش کیے جو کتاب کی جزئیات کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اور نظامت کے فرائض مرزا علی اطہر اور اکرم قائم خانی نے ادا کیے۔

اس کے ساتھ ہی اردو کانفرنس کے تیسرے دن کے سیشن ”یادرفتگاں“کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن  میں ادیبوں بے مختلف اشخاص پر اظہار خیال بھی کیا جبکہ نظامت کے فرائض رضوان زیدی نے انجام دیئے۔

fawad chaudhry

karachi