پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری دے دی
لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے اپنے اتحادی مسلم لیگ (ق) سے معاملات طے پا گئے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کےعوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا اورصوبے میں بلدیاتی انتخابات براہ راست ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن نئے بلدیاتی مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ(ق) کے ساتھ مذاکرات میں طے ہونے والے مسودے کی منظوری دی ہے۔
نئے بلدیاتی قانون کے مطابق پنجاب میں 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے علاوہ گجرات اور سیالکوٹ کو بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا۔
لاہور میں صرف میٹرو پولٹین کارپوریشنز ہوگی جبکہ دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میٹروپولیٹن کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسلز کا بھی نظام ہوگا۔
علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں نئے بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed on this story.