Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر پر صارفین کا ردعمل

سپر اسٹار کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2021 01:09pm
جوڑے اپنے بڑے دن پر متحرک انداز میں مسکرارہے ہیں انسٹاگرام/کترینہ۔
جوڑے اپنے بڑے دن پر متحرک انداز میں مسکرارہے ہیں انسٹاگرام/کترینہ۔

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی شاندار تقریب کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

دونوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں ۔

کترینہ اور وکی کی تقریب میں لی گئی تصاویر
کترینہ اور وکی کی تقریب میں لی گئی تصاویر

اس کا بظاہر سب سے زیادہ لطف سوشل میڈیا صارفین اٹھا رہے ہیں جہاں میمز کا تانتا بندھ چکا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تھری ایڈیٹس کا وہ منظر شیئر کیا جس میں عامر خان اور اُن کے دوست بن بلائے مہمان بن کر ایک شادی میں چلے جاتے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ یہ سلمان خان اور رنبیر کپور کی کترینہ کیف کی شادی سے لیک ہونے والی تصویر ہے۔

ٹوئٹر
ٹوئٹر

اس موقع پر کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اپنا دکھ بھی یاد آتا رہا۔

ٹوئٹر
ٹوئٹر

ایک اور صارف نے میم شیئر کی اور لکھا کہ سلمان خان، ارباز خان، اور سہیل خان کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو مبینہ طور پر اس شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

شادی کی تقریب سوائی مادھو پور کے ہوٹل سکس سینسس باروارا فورٹ میں منعقد ہوئی تھی۔دلہن نے ہیرے اور سونے کے زیورات کے ساتھ ایک کلاسک سرخ دلہن کے لہینگے کا انتخاب کیاجبکہ دولہا نے ہاتھی دانت کی ریشمی شیروانی زیب تن کی تھی جس میں زمرد اور ہیروں سے جڑا ایک ہار تھا۔

اس شاندار موقعے پر دولہا اور دلہن کیلئے محل کے خصوصی کمرے لئے گیے تھے۔ کترینہ کو رانی پدماوتی کے مخصوص کمرے میں جبکہ وکی کوشل کو راجا مان سنگھ کے کمرے میں ٹھہرایا گیا۔

شادی میں صرف 120 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں کرن جوہر، فرح خان، نیہا دھوپیا، ان کے شوہر انگد بیدی کبیر خان اور ان کی بیگم منی ماتھر اور گرداس مان شامل تھے۔

اس شادی کے بارے میں بے حد رازداری برتی گئی تھی اور ممبئی کی فلم انڈسٹری سمیت نامور کاروباری اور سیاسی شخصیات اس میں شریک ہوئیں تاہم ان سب سے کہا گیا تھا کہ وہ کسی سے اس کا ذکر نہ کریں۔

یہاں تک کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق مہمانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ تقریبات کے بارے میں عوامی سطح پر معلومات نہ جاری کریں۔

wedding ceremonies

ٹویٹر

Bollywood

Katrina Kaif

Rajasthan