Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر...
شائع 10 دسمبر 2021 11:48am

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پرمظالم بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق اورآزادی پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 5 اگست2019کےبھارت کےیک طرفہ اقدامات کامقصد کشمیریوں کے حقوق غصب کرنا ہیں،یہ اقدامات عالمی قوانین،یواین چارٹراورچوتھے جنیوا کنونشن کی نفی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور انسانیت کخلا ف سنگین جرائم جاری ہیں۔

مشال ملک نے انسانی حقوق کےعالمی دن کو بے معنی قرار دے دیا

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما ءیاسین ملک کی اہلیہمشعال ملک نے اپنے ویڈیوپیغام میں انسانی حقوق کے عالمی دن کو بے معنی قرار دیتےدے دیا۔

مشال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ سےپوچھناچاہتی ہوں آج کے دن منانےکاکیامیرٹ ہے؟انڈیا کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، بھارت کشمرنیوں کی نسل کشی کررہا ہے،کشمیریوں پرظلم ڈھائے جارہے ہیں، ہمیں اپنے پیاروں کودفنانے کا حق تک نہیں ہے،کشمیریوں کےپاس کوئی سول ،اکنامک،سوشل رائٹس نہیں ، اس لئے دن کومنانے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔

انسانی حقوق کا عالمی دن:بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی اور کشمیری عوام سراپا احتجاج

ادھرایک طرف انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تو دوسری جانب بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی اور کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں، احتجاجی مظاہرے کے بعد احتجاجی قافلہ "سیز فائر لائن" چکوٹھی کی طرف رواں دواں ہے۔

قافلے میں منقسم کشمیری خاندان ، بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہوئے شہریوں کے بچے اور دیگر افراد شامل ہیں، مظاہرین بھارتی جنگی جرائم کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

شرکا ءکا کہنا ہے کہ قافلے کا مقصد اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم کی طرف توجہ دلانا ہے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Kashmiris