Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میکسیکو میں ٹرک الٹنے سے 49 افراد ہلاک، 58 زخمی

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 49 افراد ...
شائع 10 دسمبر 2021 10:41am

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 49 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ،جہاں وسطی امریکا سے تارکین وطن کو لےکر جانے والا ٹرک جنوبی میکسیکو میں الٹ گیا ، حادثے میں 49افراد ہلاک جبکہ 58زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹریلر کے موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا ہے۔

mexico

Truck

overturn

death casualties