Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی206خانیوال کا ضمنی الیکشن،یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
شائع 09 دسمبر 2021 04:39pm
انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کیا
انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کیا

لاہور:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی206خانیوال کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

پی پی206 خانیوال کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزکے معاملے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کیا گیا۔

وزیر زراعت پنجاب، چیئرمین میونسپل کمیٹی خانیوال، رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج، فیصل اکرم خان نیازی اور مسلم لیگ ن کے رہنماءسردار اویس احمد خان لغاری کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 2دن کے اندر تمام رہنماؤں کو وضاحت پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

PPP

Yousuf Raza Gilani

Khanewal