Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر صحافی کی فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست واپس لینے کی استدعا

اسلام آباد:سینئر صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد...
شائع 09 دسمبر 2021 02:32pm

اسلام آباد:سینئر صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی، اسلام آباد ہائیکورت آئندہ سماعت پر درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

وفاق وزیر فواد چوہدری اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

صحافی (سمیع ابراہیم ) نے فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی۔

وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل فواد چوہدری کیخلاف نااہلی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ درخواست کیوں واپس لے رہے ہیں؟ ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کیس نہیں جاری رکھنا چاہتے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں، جب درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کیس چلے گا یا نہیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا،بعدازاں عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

IHC

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Chief Justice Athar Minallah