Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد : سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کیس میں شہدا ءکے...
شائع 09 دسمبر 2021 02:27pm

اسلام آباد : سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کیس میں شہدا ءکے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اےپی ایس کیس میں شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ۔

کمیٹی میں شیریں مزاری، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا، صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ اس کمیٹی میں اٹارنی جنرل، دفاع اور داخلہ کےایڈیشنل سیکریٹریزخصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کوشہداءکے والدین کامؤقف سننےکی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے سانحہ اے پی ایس کیس میں طلبی پر وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بیان میں کہا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، عدالت حکم کرے ،ایکشن لیں گے، جب سانحہ ہوا تب ہماری حکومت نہیں تھی، اےپی ایس معاملے پر اعلیٰ سطح کا کمیشن بنادیں۔

جس پر سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پر ایک اور کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ 4ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کی اور 20اکتوبر کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کوشہدا ءکے والدین سے ملنے اور ان کا مؤقف سنجیدگی سے سننےکی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد

cabinet committee

Incident APS