Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120روپے فی لیٹر مقرر

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی لیکن...
شائع 09 دسمبر 2021 02:22pm

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی لیکن دودھ فروش دھڑلے سے 140روپے فی لیٹر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے کئی سال بعددودھ کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا،شہر بھر میں تازہ دودھ 120روپے فی لیٹرسے زائد پر فروخت نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگالیکن کہیں بھی حکم نامہ پر عمل نہ ہوسکا۔

ڈیری مافیا کی دیدہ دلیری عروج پر ہے کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، شہری کہتے ہیں منافع خوروں پر چالان کئے جائیں تو کمشنر کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا جبکہ دودھ فروش کہتے ہیں مہنگا مل رہاہے تو سستا کیسے بیچیں۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے اسٹیک ہولڈرز سے متفق ہوئے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا ، جو قابل قبول نہیں۔

karachi

price hike

Milk