Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز لیگ : برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر زیدان اقبال کا مانچسٹریونائیٹڈ میں ڈیبیو

مڈفیلڈرزیدان اقبال چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بعد مانچسٹر ...
شائع 09 دسمبر 2021 02:17pm

مڈفیلڈرزیدان اقبال چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی تاریخ میں پہلے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر بن گئے ہیں ،انہوں نے ینگ بوائز کیخلاف اپنا ڈیبیو کیا۔

مڈفیلڈر زیدان اقبال کسی بھی یورپی کلب کی نمائندگی کرنے والے پہلے برطانوی نژاد پاکستانی بن گئے ہیں، جنہوں نے چیمپئنز لیگ میں اپنا پہلا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے بدھ کو سوئٹزرلینڈ کی کلب ٹیم ینگ بوائز کیخلاف کھیلا، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایک ایک گول کے ساتھ برابر ہوگیا تھا۔

زیدان اقبال جن کی عمر 18سال ہے، اس کو میچ میں ’’سبسٹی ٹیوٹ‘‘ کی حیثیت سے کھلایا گیا، انہیں میچ کے درمیان فٹبالر جیسی لنگارڈ کی جگہ میدان میں اتارا گیا۔

مڈفیلڈر زیدان اقبال کے والد برطانوی نژاد پاکستانی ہیں جبکہ ان کی والدہ برطانوی نژاد عراقی ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر زیدان اقبال انگلینڈ، پاکستان اور عراق کیلئے اہل ہیں جبکہ وہ ڈبلیو اے ایف ایف میں عراق کی انڈر23 کی جانب سے نمائندگی کر چکے ہیں۔

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی پاکستان پر پابندی کے باعث اس کا انتخاب متاثر ہوسکتا ہے، زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی سسٹم کے ذریعے آئے اور یوتھ کی سطح پر کلب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

نارویجن نژاد پاکستانی غیاث زاہد، چیمپئنز لیگ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی تھے، جنہوں نے 2017 میں قبرص کے کلب اپیل ایف سی کیلئے کھیلتے ہوئے ریال میڈرڈ کخلاںف اپنا ڈیبیو کیا۔

Manchester United