بھارتی ٹوئٹر نے کترینہ اور وکی کو تنقید کا نشانہ بنایا
ممبئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ ستارے کترینہ کیف اور وکی کوشل آج سوائی مادھو پور کے ہوٹل سکس سینسس باروارا فورٹ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ جوڑے نے ہوٹل کے عملے اور شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر انوکھی پابندیاں عائد کی ہیں ۔
بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا۔کام نے شائع کیا ہے کہ تمام مہمانوں سے قانونی طور پر ایک کاغذ لکھوایاگیا ہے جس کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے ہر فرد کیلئے کورونا ایس او پیز لازم ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز لینے یا انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہے، مہمانوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مقام کا اشتراک نہ کریں اور شادی ختم ہونے تک پنڈال سے باہر نہ جائیں، شادی کی تقریب مکمل ہونے کے بعد وہ شادی کے منصوبہ سازوں کی منظوری کے بعد ہی تصاویر شیئر کر سکتے ہیں۔
ان پا بندیوں سے متعلق ٹوئٹر سارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز سامنے آئے ہیں۔
یہ میم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مہمان شادی میں کیسے شریک ہوں گے۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نےبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نےنہ صرف مدعو مہمانوں پر عائد کردہ پابندیوں پر میمز بنائی بلکہ شادی میں بن بلائے مہمانوں کو بھی نشانہ بنایا۔
کیف اور کوشل کو ٹرول کرنے والے میمز میں کسی نہ کسی طرح پاکستان کا ذکر بھی کیا گیا۔
بھارتی رپوٹز کے مطابق دونوں نے شادی کے نشریاتی حقوق"ایمازون پرائم" کو بھارتی کرنسی کے حساب سے 80 کروڑ میں فرخت کئے ہیں ۔
خیال رہے اب اسٹریمنگ ویب کے پاس ہی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر نشر اور فروخت کرنے کا حق ہے تاہم دونوں نے ابھی تک شادی کے متعلق کوئی بھی باضابطہ بیان نہیں دیا۔
Comments are closed on this story.