Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ

کراچی:دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا...
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2021 11:45am

کراچی :دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا۔

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ کرلیا گیا۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کے مطابق خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق 8 دسمبر کو ہوئی،جس کے بعد متاثرہ خاتون اپنے گھر میں آئسولیٹ ہیں۔

ترجمان کے مطابق خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی بظاہر کوئی علامت نہیں ہے جبکہ خاتون ویکسینیڈ نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی ٹریول ہسٹری ہے، متاثرہ خاتون کی عمر 57 سال اوروہ ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جبکہ دیگر 4مشتبہ افراد کے سیمپلز بھی لئے گئے ہیں ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیس مشتبہ ہے لیکن یقینی طور پر اومی کرون ہی ہوسکتا ہے ۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ابھی اس کیس کی جیونومک اسٹڈی کرنا ابھی باقی ہے،شہری ویکسین لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادھر محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو صوبے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے۔

پاکستان میں رپورٹ اومی کرون کے پہلے کیس سے متعلق تحقیقات شروع

دوسری جانب پاکستان میں رپورٹ ہونے والے اومی کرون کے پہلے کیس سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس اب بھی مشکوک ہے،نجی اسپتال نےکوروناکی نئی قسم کی تشخیص مکمل نہیں کی،کیس کا سیمپل قومی ادارہ صحت منگوایاگیاہے،قومی ادارہ صحت میں سیمپل ٹیسٹ کیاجائےگا۔

coronavirus

karachi

اسلام آباد

Omicron variant