Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے فارغ، روہت شرما نئے کپتان مقرر

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے ویرات کوہلی کو ٹی 20 ...
شائع 09 دسمبر 2021 09:24am

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے ویرات کوہلی کو ٹی 20 کے بعد ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی فارغ کرکے ان کی جگہ روہت شرما کومختصر فارمیٹ اور ایک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ۔

بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے ،روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی۔

تاہم اب بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔

virat kohli

rohit sharma

New Delhi

BCCI