Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ اور وِکی کی شادی کے نشریاتی حقوق کروڑوں میں فروخت

جوڑے نے شادی سے قبل تمام مہمانوں سے قانونی طور پر کاٖغذ پر لکھوایا تھا
شائع 08 دسمبر 2021 07:43pm
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے متعلق کوئی بھی بیان نہیں دیا ۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے متعلق کوئی بھی بیان نہیں دیا ۔

بالی بول وڈ میں باربی ڈول سے پہچانے جانے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق ایک اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت کردئیے۔

بھارتی اخبار "مڈڈے"نے اپنی رپوٹ میں دعوی کیا ہے کہ جوڑے نے شادی سے قبل تمام مہمانوں سے قانونی طور پر کاٖغذ پر لکھوایا تھا کہ وہ کسی بھی طرح کی وڈیوز اور تصاویر نہیں بنائیں گے۔

رپوٹ کے مطابق دونوں نے شادی کے نشریاتی حقوق"ایمازون پرائم" کو بھارتی کرنسی کے حساب سے 80 کروڑ میں فرخت کیے ہیں ۔

خیال رہے اب اسٹریمنگ ویب کے پاس ہی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر نشر اور فروخت کرنے کا حق ہے۔

اس کے علاوہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے مشہور ہوٹل میں منعقد ہونے جاری ہیں۔

تاہم دونوں نے شادی کے متعلق کوئی بھی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے ۔

Wedding

Katrina Kaif

Vicky Kaushal