Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اےای نےسعودی ولی عہد کو اعلی ترین سِول اعزاز سے نواز دیا

اس وقت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
شائع 08 دسمبر 2021 04:16pm
یہ اعزاز ریاست کے سربراہوں، صدور کو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی بنا پر پیش کیا جاتا ہے۔
یہ اعزاز ریاست کے سربراہوں، صدور کو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی بنا پر پیش کیا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ملک سے سب سے اعلی ترین سِول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن ذاید کی جانب سے امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے ان کو اعلی سویلین اعزاز دیا۔

جب کہ العربیہ نے اپنی رپوٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس وقت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

عرب میڈیا کی رپوٹس کے مطابق کے یہ اعزاز ریاست کے سربراہوں، صدور کو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی بنا پر پیش کیا جاتا ہے۔

امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وامنے رپوٹ میں بتایا کہ ابوظہبی کے والی عہد شیخ محمد بن زاید نے محمد بن سلمان کا استقبال کیا اور دونوں کے درمیان قصر الوطن میں ملاقات ہوئی۔

رپوٹ کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے سعودی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا جب کہ باہمی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی اوربین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت کے تناظر میں مختلف شعبوں میں ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور شیخ محمد نے عرب ممالک کی سیکورٹی کے حوالےسعودی عرب کے کلیدی کردار کو بھی سرہایا۔

علاوہ ازیں اردو نیوز نے اپنی رپوٹ میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خلیقا ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے مں منگل کو سلطنت عمان سے ابو ظبی پہنچیں گے۔

Saudi-UAE

UAE

مشرق وسطیٰ

King Salman