پاکستان میں پولیس سب سے کرپٹ ادارہ، دوسرے نمبر پر عدالیہ ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیس سب سے کرپٹ ادارہ ، دوسرے نمبر پر عدالیہ ہے جبکہ 85.6فیصد شہریوں نے وفاقی حکومت کی خود احتسابی کوغیرتسلی بخش قراردے دیا ۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ جاری کردی گئی، پاکستان کے بدعنوان اداروں میں پولیس سرفہرست ہے،41.4فیصد عوام پولیس کو بدعنوان سمجھتی ہے ۔
بدعنوان اداروں میں دوسرے نمبر پرعدلیہ ہے، سپریم کورٹ میں زیرالتواء کیسزکی تعداد 46ہزار698 ہے ، ضلعی عدلیہ میں 17لاکھ 72ہزار990 مقدمات زیرالتوا ءہیں، سروے کے مطابق 17.4 فیصد لوگ کی روئے عدلیہ کخلایف ہے ۔
بدعنوانی میں تیسرا نمبر ٹینڈراورٹھیکے دینے والوں کاہے ،سروے کے مطابق 10.3فیصد لوگ اس شعبے کوکرپٹ کہتے ہیں ۔
صحت چوتھے، لینڈ ایڈمنسٹریشن پانچویں ،لوکل گورنمنٹ چھٹے ،تعلیم ساتویں، ٹیکسیشن آٹھویں اور این جی اوزبدعنوانی میں نویں نمبرپر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 51.9فیصد عوام کمزوراحتساب بدعنوانی کی وجہ قراردے رہے ہیں تو29.3فیصد طاقتورلوگوں کی لالچ کوکرپشن کی وجہ کہ رہے ہیں جبکہ 18.8فیصد عوام کم تنخواہ کو کرپشن کی سہولت کاری کہ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.