Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اہلیہ سمیت 11 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

نئی دہلی:بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر ...
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2021 06:12pm

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولکا راوت سمیت 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 2افراد کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اورموجود ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

انڈین ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

New Delhi

helicopter crash