Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک...
شائع 08 دسمبر 2021 12:31pm

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواء کی استدعا کی،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کیخلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔

انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

IHC

اسلام آباد

Attorney General

Tosha Khana Reference

Govt