Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی بی سی کی بااثر خواتین کی فہرست میں ملالہ اور 2 دیگر پاکستانی خواتین شامل

بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں ملالہ یوسفزئی سمیت پاکستان کی لیلیٰ حیدری اور عابیا اکرم شامل ہیں۔
شائع 07 دسمبر 2021 11:04pm
بی بی سی کی بااثر خواتین کی فہرست میں انکے نام شامل کیے گئے ہیں
بی بی سی کی بااثر خواتین کی فہرست میں انکے نام شامل کیے گئے ہیں

بی بی سی نے سال 2021 کی دنیا بھر کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں ملالہ یوسفزئی سمیت پاکستان کی لیلیٰ حیدری اور عابیا اکرم شامل ہیں۔

یہ خواتین معاشرے، ثقافت اور دنیا کو درست سمت دیکھانے اہم کردار ہیں ،جس بنا پر ان کو ہمت و بہادری کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بی بی سی کی فہرست میں شامل میں امن کا نوبل انعام جیتنے والی کم عمر شخصیت ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں، جو پاکستان مین خواتین کی تعلیم کی سرگرم کارکن ہونے کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی امن کی سفیر بھی ہیں۔

ملالہ نے اپنے سفر کا آغاز بی سی اردو کے لیے بلاگ لکھنے سے کیا تھا جس کا موضوع طالبان کےزیرِ اثر علاقوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندیاں تھا اور اسی وجہ سے ان پر2012 میں سوات میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

جب کہ لیلی حیدر کو ان کی 2010 میں (افغانستان )کابل میں منشیات سے نجات کا پہلا مرکز قائم کرنے پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جہاں سے وہ تقریبا 6400 افغانیون کی مدد کر چکی ہیں۔

لیلی کے خاندان کاتعلق افغانستان سے اور وہ خود افغان پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئیں تھیں اور وہ بے شمار دھمکیوں اور مخالفت کے باوجود اپنا مرکز چلاتی رہیں جس پر ایک دستاویزاتی فلم" لیلی ایٹ دابرج" بنائی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستانی خاتون عابیا اکرم کو ان کی ہمت اور مستقل مزاجی کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور وہ خودمعذروی کاشکار ہونے کے باوجود 1977 سے جسمانی معذوری کے خلاف ایک سرگرم رکن ہیں۔

بی بی سی نے ان کے بارے میں بتایا ہے کہ عابیا اکرم نیشنل فورم آف ویمن ود ڈس ایبلٹی کی بانی ہیں اور وہ اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے حقوقِ و نشوونمائے معذورین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔

بی بی سی ہر سال 100 بااثر خواتین کی فہرست کیوں جاری کرتا ہے؟

بی بی سی کے مطابق 100 ویمن کے پرگرام میں ہر سال دنیا بھر کی 100 بااثر اور متاثر کن خواتین کے نام شامل کیے جاتے ہیں۔

بی بی سی نے اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ ہماری جانب سے ایسی خواتین پر دستاویزی فلمیں بنائی جاتی ہیں، ، فیچرز اور انٹرویوز کیے جاتے ہیں ایسی کہانیوں کا چناؤ کیا جاتا کو ان خواتین کے گرد گھومتی ہیں۔

آخر ان 100 خواتین کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟

بی بی سی 100 خواتین کا نتخاب ان کی مخصوص ٹیم کرتی ہے۔ بی بی سی عالمی سروس کی جانب سے خواتین کے نام تجویز کیے جاتے ہیں، پھر ان میں سے خواتین کو منتخب کیا جاتا ہے۔

پھر 12 مہینوں کےدوران اس بات کا ندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ خبروں میں رہی ہیں اور انہوں نے معاشرے کی فلاح میں کچھ خاص حصہ ڈالا ہو۔ پھر منتخب ہوجانے والی خواتین کو ایک تھیم کے حساب سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے اور یوں یہ فہرست بن جاتی ہے۔

Malala Yousafzai

BBC