Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: کچرا چننے والی خواتین پر برہنہ کرکے تشدد

خاتون نے کہا کہ ایک گھنٹے تک ہمیں مارتے پیٹتے رہے اور برہنہ کرکے ہماری وڈیو بھی بنائی۔
شائع 07 دسمبر 2021 07:13pm
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا ہے
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا ہے

فیصل آباد میں کچرا چننے والی خواتین پر مبینہ طور پر چوری کا الزام لگا کر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ملت ٹاؤن کے بازار میں واقع عثمان اسٹورپرکچرا چننے والی خواتین پانی پینے کی غرض سے اندر گئیں، تو وہاں موجود ملازم نے شور مچانا شروع کردیا جس پر لوگوں نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پروائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مشتعل ہجوم خواتین پرتشدد کررہا ہے اور لوگ تماشہ دیکھتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا ہے اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی، ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان ایک گھنٹے تک ان کو مارتے پیٹتے رہے اور برہنہ کرکے انکی وڈیو بھی بنائی۔

اس حوالے سے خاتون نے مزید بتایا کہ ہمیں برہنہ کرکے بازار میں گھسیٹ کر ذدوکوب کرکے سخت زیادتی کی گئی اور وہ ان کی منت سماجت کرتی رہیں کہ وہ ان کی ہماری جان بخش دیں۔

واقعے پر سینئر صحافی رؤف کلاسرا بھی بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ" فیصل آباد خواتین ساتھ ہونے والے سلوک کو دیکھ کر دل دہل گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک درندے ہمارے معاشرے میں کہاں سے آئے جنہیں خدا کا تو خوف چھوڑیں پولیس اور قانون کا بھی نہیں"۔

Faisalabad

Women