Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

کراچی: کے الیکڑک صارفین کیلئے بری خبر آگئی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد...
شائع 07 دسمبر 2021 11:47am

کراچی: کے الیکڑک صارفین کیلئے بری خبر آگئی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا نے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، دسمبر کے بلوں میں ادائیگی کرنی ہوگی۔

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا، شہر قائد کے عوام کیلئے بجلی 3روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی جو دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

karachi

K Electric

electricy

price increase