Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن نے"کون بنے گا کروڑ پتی" شو کی میزبانی کی وجہ بتادی

شو کی میزبانی کی وجہ بتاتے ہوئے امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے
شائع 06 دسمبر 2021 05:58pm
ایک محتاط اندازے کے مطابق"کون بنے گا کروڑ پتی" بھارتی ٹی وی کا مقبول ترین شو ہے۔ ٹوئٹر
ایک محتاط اندازے کے مطابق"کون بنے گا کروڑ پتی" بھارتی ٹی وی کا مقبول ترین شو ہے۔ ٹوئٹر

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے"کون بنے گا کروڑ پتی" شو کی میزبانی کی حامی بھری تھی۔

ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا جب مجھے اس شو کی پیش کش ہوئی تو لوگ کہنے لگے کہ آپ بڑے پردے سے چھوٹے پردے پر جارہے ہیں کیونکہ وہ فلم انڈسٹری سے ٹیلیوژن کے شو کی میزبانی کی طرف جا رہے تھے۔ لوگوں نے امیتابھ کو ان کی ساکھ کو نقصان ہونے کے بارے میں بھی خبردار کیا تھا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق"کون بنے گا کروڑ پتی" بھارتی ٹی وی کا مقبول ترین شو ہے، جس کوگزشتہ21 برس سے نشر کیا جارہا ہے ۔

بھارت کے اس مقبول شوکی میزبانی کے فرائض ابتدا سے ہی امیتابھ بچن اداکر رہے ہیں، جب کہ 2007 میں تیسرے سیزن کی میزبانی اداکار شاہ رخ خان نے کی تھی۔

عوام میں پسند کیے جانے والے شوکی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایاجاسکتا کہ ایک ہزار اقساط مکمل ہونے کے بعد شہرت میں کمی نہیں آئی۔ شو کی ایک ہزار اقساط مکمل ہونے پر بِگ بی نے اپنی بیٹی شوئیتا نندا کے ساتھ نواسی نویا نویلی نندا کو بلایا جب کہ جیا بچن نے وڈیو کال کےذریعےجوائن کیا۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنی ذندگی کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے رو نے لگے ساتھ ہی شو میں موجود بیٹی اور نواسی بھی روپڑیں۔

آخر میں بگ بی نے کہا کہ"مجھے اس شو کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ مجھے ہر شو میں آنے والے شخص سے کچھ نی کچھ سیکھنے کو ملا"۔

Amitabh Bachchan