Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ کیف نے کورٹ میرج کرلی: بھارتی میڈیا

'کورٹ میرج کی تقریب وِکی کوشل کے گھر میں منعقد کی گئی'
شائع 06 دسمبر 2021 06:10pm
ایک روز بعد دونوں فلمی اسٹارز کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا۔  انڈیا ڈاٹ کام
ایک روز بعد دونوں فلمی اسٹارز کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا۔ انڈیا ڈاٹ کام

بھارتی میڈیا نے دعٰوی کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کورٹ میرج کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز بعد ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا جب کہ دونوں تین دن بعد شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام نے اپنی رپوٹ میں کہا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے ایک روز قبل گھر میں شادی کی ، جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے کورٹ میرج کی ۔

رپوٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورٹ میرج کی تقریب وِکی کوشل کے گھر میں منعقد کی گئی، جس میں کترینہ کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی ۔

کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی اسپیشل ایکٹ 1954 کے تحت رجسٹرڈ ہوئی، خیال رہے اس قانون میں دو الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

رپوٹ کے مطابق دونوں کی کورٹ میرج کے بعد شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر سے بھارتی ریاست راجھستان کے مشہور ہوٹل میں ہوگا۔

اسی اثنا میں انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکاروں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے 9 دسمبر تک جارہی رہے گی جب کہ تقریب میں 120 افراد شرکت کریں گے۔

رپوٹ میں مزید بتایا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازی قرار دیا ہے اور سماجی فاصلے کاخاص خیال کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مہمانوں کی کم تعداد کے حوالے سے کہا ہے کہ کترینہ اور وِکی نے کورونا کی وجہ کم مہمانوں کو مدعو کیا ہے،ساتھ ہی سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا میں 6 دسمبر سے ہی شادی کی خبروں کو براہ راست نشر کیا جارہا تھا تاہم وکی کوشل اور کترینہ کیف نے شادی پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Bollywood actress

Wedding

Katrina Kaif