سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملک میں امن و مان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملزمان کے ٹرائل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور ہوااورسیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ٹرائل جیل میں کرنے تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
سیالکوٹ واقعے اور کارروائی پر پنجاب حکومت کی پیش رفت رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ابتک مرکزی ملزمان سمیت 118 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
وزیراعظم عمراخان نے تحقیقاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیااورکہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے،واقعے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیراعظم نے ملوث افراد کیخلاف پراسیکیوشن سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔
یاد رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈ پر فیکٹری ورکرز نے سری لنکن مینیجر پریانتھا کمارا کو توہین مذہب کے الزام میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش کو نذر آتش کردیا تھا۔
پنجاب پولیس نے اب تک واقعے میں ملوث 131ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کرلیا۔
Comments are closed on this story.