Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام...
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2021 01:47pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزاررائے محمد نوازکھرل نے توہین عدالت کیس میں فریق بننے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ رانا شمیم مسلم لیگ ن سندھ کےعہدیدار رہے، جنہیں بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان تعینات کیا گیا، رانا شمیم کی کرپشن سے متعلق اہم معلومات ہے، رانا شمیم بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے،عدالت وزارت داخلہ کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ توہین عدالت کا ہے، ای سی ایل میں نام ڈالنا حکومت کا کام ہے، کرپشن اور دیگر معاملات میں نہیں جانا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےتحریری حکم نامہ جاری کیا، تحریر فیصلے میں کہا گیا کہ توہین عدالت کامعاملہ ملزم اورعدالت کےدرمیان ہے،توہین کرنے والے کے علاوہ کوئی اور کیس میں فریق ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، فریق بنانے کی درخواست غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

اٹارنی جنرل نے بھی رانا شمیم کا اصل حلف نامہ برطانیہ سے منگوانے کے معاملے پر اسلام آبادہائیکورٹ کو خط لکھتے ہوئے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کر دی ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جج بیان حلفی پاکستانی ہائی کمیشن لندن بھی دیں، کسی بھی قسم کے ابہام سے بچنے کیلئے حلف نامہ کی کاپی سربمہر لفافے میں ہائی کمیشن لندن کو بھیجا جائے،جس کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجے گا۔

IHC

اسلام آباد

ECL

Chief Justice Athar Minallah

Rana Shamim

ex cheif judge GB