Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومت مخالف لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرلی

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی اسٹیئرنگ...
شائع 06 دسمبر 2021 10:16am

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومت مخالف لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرلی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کرلیں، سفارشات آج پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا، لانگ مارچ کب ہو؟ اور استعفے کب دینے چاہئیں؟ وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔

لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

PDM

اسلام آباد

long march

steering committee