Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کیلئے اٹارنی جنرل کا خط

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو...
شائع 03 دسمبر 2021 02:41pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے اس حوالے سے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھا ہے۔

اٹارنی جنرل نے خط میں رانا شمیم سے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کلالتف بیان کا حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو دیا جائے۔

خط میں اٹارنی جنرل نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ حلف نامے کی کاپی سر بمہر لفافے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھیجی جائے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ بذریعہ وزارتِ خارجہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجے گا۔

IHC

اسلام آباد

Attorney General

khalid javed khan

Letter

Rana Shamim

ex cheif judge GB