اومیکرون ویرینٹ: این سی اوسی کی صوبوں کو ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے اومیکرون ویرینٹ کے پیش نظرصوبوں کوویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے خطرے کی گھٹی بجا دی، کورونا ہی نہیں بلکہ وباء کی نئی قسم سے بچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن ہی ہے، ویکسی نیشن سینٹرزمیں ماضی کی طرح لوگوں کی بھیڑ نہیں ہے تاہم دوسری ڈوز لگوانے والوں کی آمد کا سلسلہ دیکھا جاسکتا ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےاحکامات کے تحت ویکسی نیشن سینٹرمیں معمول کی ویکسی نیشن کےساتھ بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔
پہلے مرحلے میں طبی عملی ،50 سے زائد عمراورکم قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹرڈوز لگائی جارہی ہے۔
دنیا بھر میں اومیکرون ویرینٹ کے بڑھتے رجحان کے پیش نظراین سی او سی نے صوبوں کوویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed on this story.