Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سانحہ بھوپال پر بننے والی ویب سیریز "دی ریلوے مین" کا ٹریلر جاری

مشہور بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی یشراج فلمز کی یہ پہلی سیریز ہے
شائع 03 دسمبر 2021 03:50pm
اس ویب سیریز میںمشہور بھارتی اداکار مرحوم عرفان خان کے بیٹے بابل خان اداکاری کریں گے۔ بابل خان ٹوئٹر
اس ویب سیریز میںمشہور بھارتی اداکار مرحوم عرفان خان کے بیٹے بابل خان اداکاری کریں گے۔ بابل خان ٹوئٹر

مشہور بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی یشراج فلمز کی پہلی ویب سیریز"دی ریلوے مین"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو 2 دسمبر 2022 کو نشر کی جائے گی۔

اس ویب سیریز میں مشہور بھارتی اداکار مرحوم عرفان خان کے بیٹے بابل خان اداکاری کریں گے۔

ڈائریکٹر شِو راویل نے اس سیریزکے ذریعے 1984میں پیش آنے والا سانحہ بھوپال کی کہانی بیان کی ہے جس میں بابل خان کے علاوہ آرمادھاون، کےکےمینن اور دیوینندو شرما اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Twitter
Twitter

اس سانحہ کے حوالے سےاداکار دیو ینندو نے ٹویٹ کیا کہ دراصل یہ سیریز بھوپال گیس سانحہ کے گمنام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئےبنائی گئی ہے۔

بزنس اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق2 دسمبر 1984 کی رات کیڑے مار دوا بنانےوالی ایک کمپنی میں سے نکلنے والے کیمیکل میتھائل آئسوسیانٹ نے بھوپال شہر کو ایک بڑے گیس چیمبر میں تبدیل کر دیاتھا۔ یہ ہندوستان کی پہلی بڑی صنعتی تباہی تھی جس نے 15,000 سے زیادہ افراد کو ہلاک اور 600,000 سے زیادہ کارکنان کو متاثر کیا۔ بھوپال گیس سانحہ کو دنیا کی بدترین صنعتی تباہی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

سانحہ بھوپال کے پس منظر میں بنائی جانے والی اس ویب سیریز کے ٹریلر کو ٹویٹرصارفین نے بہت زیادہ پسندکیا۔

واضح رہے کہ بابل نے انوشکا شرما کی نیٹ فلکس فلم قالا میں اپنا ڈیبیو کیا ہے جس کی ریلیز2021 میں متوقع ہے۔

بابل خان کے والد عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں2020میں53 برس کی عمر میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Web Series