Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حکومت نے پانچویں سیکرٹری خزانہ کو بھی تبدیل کردیا

اسلام آباد:حکومت نے پانچویں سیکرٹری خزانہ کوبھی تبدیل کردیا ،...
شائع 03 دسمبر 2021 10:35am

اسلام آباد:حکومت نے پانچویں سیکرٹری خزانہ کوبھی تبدیل کردیا ، یوسف خان کی جگہ گریڈ21کے حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کردیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسینٹرل سلیکشن بورڈ میں ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری خزانہ یوسف خان کوتبدیل کرکے حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

یوسف خان کومشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کے سیکرٹری کا چارج دے دیا گیاہے ۔

اس سے پہلے عارف خان، یونس ڈٖھاگا،نوید کامران بلوچ اور کامران علی افضل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پرکام کرچکے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 7،کسٹم گروپ کے7 اورسیکرٹریٹ گروپ کے5 افسروں کوگریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے اورچیف کمشنراسلام آباد عامرعلی احمد بھی گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں جبکہ عبدالعزیزعقیلی کوایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی تعینات کیا گیا ہے ۔

pm imran khan

اسلام آباد

PTI govt