Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا میں موسلادھار بارش نے 122سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سڈنی:آسٹریلیا میں موسلادھار بارش نے 122سالہ ریکارڈتوڑدیا،...
شائع 03 دسمبر 2021 09:48am

سڈنی:آسٹریلیا میں موسلادھار بارش نے 122سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بیوروآف میٹرولوجی کے مطابق نومبر میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں ۔

آسٹریلیا نے رواں سال کے نومبر میں سب سے زیادہ بارشوں کا 122 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ آگے گرمیوں میں مزید بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ بیورو آف میٹرولوجی کے مطابق 1900 کے بعد یہ پہلا نومبر تھا جس میں آسڑیلیاء میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں ہیں اور اس کے علاوہ ابھی ملک میں مزید بارشیں بھی متوقع ہیں ۔

بیورو آف میٹرولوجی کا مزید کہنا تھا کہ لانینا کی وجہ سے زیادہ بارشوں کے باعث اب درجہ حرارت کم رہے گا جس کے باعث اب آسڑیلیامیں موسم گرما بھی معمول سے کم گرم رہے گا اور اس میں بارشیں بھی ہوں گی۔

بیورو آف میٹرولوجی کے مطابق یہ 21 سالوں میں آسٹریلیا کا سب سے سرد نومبر بھی تھا جبکہ مزید بارشوں کی وجہ اس اب دسمبر بھی اوسط سے زیادہ سرد ہونے والا ہے۔

اس کے علاوہ موسم گرما کے دوران معمول سے زیادہ مزید بارشوں کی پیگو ئی کرتے ہوئے بیورو آف میٹرولوجی کمیونٹی کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ آسڑیلیاء کے کیپیٹل کینبرا سمیت مختلف ریاستوں جن میں نیو ساؤتھ ویلز، کوینز لینڈ، وکٹوریہ، تسمانیہ، جنوبی اور شمالی آسڑیلیاسمیت بہت سی دوسری ریاستوں میں اس نومبر میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں ہیں جبکہ ان ریاستوں میں آئندہ مزید بارشیں بھی متوقع ہیں۔

sydney

Australia

Heavy rain

record break