Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس تک گرگیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے،...
شائع 02 دسمبر 2021 03:19pm

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس کمی سے 43272 پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ممکنہ اضافے کے خدشات پر سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کا رجحان جاری ہے،ہنڈریڈ انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ،جس کے بعدہنڈریڈانڈیکس43ہزار272پرآگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ادھرپاکستان اسٹاک ایچینج میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

سرمایہ کار کہتے ہیں نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے، محتاط رویہ اپنا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک 14دسمبرکونئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا،پالیسی ریٹ میں نمایاں اضافےکاخدشہ ہے،جس پر سرمایہ کارسائیڈلائن ہوگئے۔

پی ایس ایسا کے سابق ڈائریکٹرظفرموتی کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ دوبارہ ڈبل ڈیٹی ہونے کا خطرہ ہے۔

مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں ہے،بروکرز کہتے ہیں شرح سود بڑھی توکمپنیز کی پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی۔

اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 2ہزار پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد43ہزار 272پر آگیا۔

PSX

karachi