Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایون فیلڈ اور جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد مستعفی

اسلام آباد:ایون فیلڈ اورجعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر...
شائع 01 دسمبر 2021 03:05pm

اسلام آباد:ایون فیلڈ اورجعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد مستعفی ہوگئے۔

ایون فیلڈ اورجعلی اکاونٹس کیسزسمیت کئی اہم کیسزمیں نیب کی جانب سے پیش ہونے والے نیب پراسیکیوٹررضوان احمد مستعفی ہوگئے ۔

بیرسٹررضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے اہم مقدمات کی پیروی کررہےتھےجبکہ وہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن بھی تھے۔

بیرسٹر رضوان احمد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر بھی نیب کی نمائندگی کررہےتھےاور اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں بھی پیش ہورہے تھے ،انہوں نے مجموعی طور پر 270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی۔

نیب پراسیکیوٹر بیرسٹررضوان احمدنے ذاتی و جوہات کی بنا ءپراستعفیٰ دیا۔

fake accounts case

اسلام آباد

resign

Avenfield Reference