Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

محصولات کی وصولی میں اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے محصولات کی وصولی میں اضافے پر...
شائع 01 دسمبر 2021 10:28am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے محصولات کی وصولی میں اضافے پر ایف بی آرکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نومبر میں محصولات کی وصولی میں 35 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال کے مقابلے 5 ماہ میں محصولات 37 فیصد بڑھیں، ایف بی آر کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

نومبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی35فیصد اضافے سے 470ارب روپے رہی

ادھر نومبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ٹیکس وصولی35فیصد اضافے سے 470ارب روپے رہی، ایف بی آر کے مطابق گزشتہ ماہ مقررہ ہدف سے 62ارب روپے زائد رہی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا،نومبرمیں 35فیصدزیادہ ٹیکس جمع کیا ،گزشتہ ماہ ٹیکس وصولی کا ہدف 408ارب روپےتھالیکن وصولی 470ارب روپے رہی۔

ایف بی آر کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 5ماہ میں 23کھرب 14ارب روپے ٹیکس جمع ہواجبکہ جولائی سے نومبر تک ٹیکس وصولی کا ہدف 20کھرب 16ارب روپے تھا،اس طرح 5ماہ میں ٹیکس وصولی میں37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

FBR

social media

tax