Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ :بنگلہ دیش کے شکیب الحسن قومی اسکواڈ میں شامل

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فِٹ ہوکر...
شائع 01 دسمبر 2021 09:25am

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فِٹ ہوکر پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔

شکیب الحسن ٹی 20 ورلڈکپ میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز اور پہلے ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے پیر کے روز اپنا فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا جس کے بعد وہ پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بنگلادیش کے 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر تسکین احمدجو انگلی میں انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ان کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سریز کے پہلے میچ میں منگل کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

Bangladesh

Dhaka

shakib ul hassan

all rounder

PAK vs BAN