سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر آغا سراج درانی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے آغا سراج اور جاوید ناگوری کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔
سندھ ہائیکورٹ میں بینظیربھٹومیڈیکل یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں اسپیکرآغاسراج کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔
جسٹس نعمت اللہ نے پوچھا کیا کہ ملزمان کہاں ہیں،پیش کیوں نہیں ہوئے؟ضمانت کی درخواست میں ملزمان کوپیش ہونالازمی ہے۔
وکیل نے بتایا کہ آغاسراج درانی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرچکےہیں،جاویدناگوری کی طبیعت خراب ہے ،اس لئےپیش نہیں ہوئے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے ملزمان کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت منظورکی۔
عدالت نے آغاسراج درانی اوردیگرملزمان کوٹرائل کورٹ میں پیش ہونےکاحکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی ایک ماہ سے زائد عرصےسےمفرورہیں،نیب آغاسراج درانی اورشریک ملزمان کوگرفتارکرنےمیں ناکام ہے۔
Comments are closed on this story.