Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسن اقبال کی عدالت سے چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا

اسلام آباد:احتساب عدات میں نارووال کیس کی سماعت کے دوران مسلم...
شائع 30 نومبر 2021 12:35pm

اسلام آباد:احتساب عدات میں نارووال کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن)کے رہنماء احسن اقبال نے عدالت سے چیئرمین نیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں ۔

اسلام آباد کی احتساب عدات کے جج اصغرعلی نے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس پرسماعت کی ، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اورنیب پراسیکیوٹروسیم جاوید پیش ہوئے ۔

احسن اقبال روسٹرم پر آئے اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب صرف کردارکشی کیلئے استعمال ہورہا ہے ۔

جج اصغرعلی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں ایسی باتیں نہ کریں ،گزارشات اپنے کونسل کے ذریعے کریں۔

احسن اقبال نے چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں ،یہ فضول نہیں بڑی جائزباتیں ہیں ۔

عداالت نے احسن اقبال کے وکیل کی عدم حاضری پرسماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی۔

accountability court

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

Judge Asghar Ali