Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صارفین کیلئے بُری خبر: بجلی فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، بجلی فی یونٹ4...
شائع 30 نومبر 2021 11:15am

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، بجلی فی یونٹ4 روپے75پیسے مہنگی ہونے کاامکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیپرا سے بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا ۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اکتوبرمیں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے اور فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔

پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصداور کوئلے سے 16.69فیصد رہی، منظوری کی صورت میں صارفین پر60ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

nepra

اسلام آباد

electricy

price increase

CPPA