Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین اسٹوکس کو ایشز سے قبل کس خطرناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا؟

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ایشز سیریز سے...
شائع 30 نومبر 2021 09:20am

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ایشز سیریز سے قبل گزشتہ اتوار خطرناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

بین اسٹوکس نے برطانوی اخبار میں کالم لکھتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ اتوارانہوں نے اپنے کمرے میں ایک معمولی سی ٹیبلٹ (گولی) کھائی جو ان کی سانس کی نالی میں پھنس گئی۔

بین اسٹوکس نے لکھا کہ گولی پھنسنے کی وجہ سے سانس لینے میں کافی مشکل ہوئی اور وہ جب تک وہ باہر نہیں نکلی مجھے ایک وقت پر تو ایسا لگا کہ میں زندہ نہیں بچوں گا۔

انگلش کرکٹر نےمزید لکھا کہ اکثر آپ کے گلے میں کچھ پھنس جائے تو کوئی نہ کوئی آپ کی مدد کیلئے موجود ہوتا ہے مگر میں اپنے کمرے میں اکیلا تھا۔

اس کے علاوہ بین اسٹوکس کی مشکلات یہاں ختم نہیں ہوئیں بلکہ جب وہ اس سب ڈرامے کے بعد پریکٹس کرنے گئے تو ان کے بازو پر گیند لگ گئی۔

بین اسٹوکس نے بتایا کہ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کوچ ٹروٹ کی گیند بازو پر لگی جس کے بعد وہ کافی اذیت میں رہے اور انہیں ایسا لگا کہ ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس 5 دسمبر سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

london

Ben Stokes

england cricket team

Ashes Series