راہول ڈریوڈ نے میچ کے بعد گراؤنڈ اسٹاف کو ہزاروں روپے انعام میں دیئے
ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد گراؤنڈ اسٹاف کو ہزاروں روپے انعام میں دیئے۔
بھارت اور نیوزی کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کان پور کے گرین پارک گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو 5 ویں دن سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پِچ توقعات سے زیادہ اچھی تیار کرنے پر گراؤنڈ اسٹاف کو 35 ہزار بھارتی روپے(یعنی 28 ہزار پاکستانی روپے )کا انعام دیا۔
رپورٹس کے مطابق کان پور کے گراؤنڈ 'گرین پارک' کی پِچ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ٹیسٹ میچ 5ویں دن تک نہیں پہنچتا اور پِچ میں غیر معمولی تبدیلی کی وجہ سے میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجاتا ہے۔
میچ سے قبل اس حوالے سے بھی کئی سرگوشیاں تھیں کے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 دن سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا پر ایسا نہ ہوا اور میچ 5 ویں دن سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوز لینڈ کخلا ف دوسرا ٹیسٹ میچ 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.