Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران فاروق قتل کیس: سزا یافتہ مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ...
شائع 29 نومبر 2021 04:05pm

اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی، ملزم محسن علی کی جانب سے وکیل مہر محمد بخش عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز کے کیس میں دلائل مکمل ہوگئے، انہوں نے عدالت میں شواہد کا ریکارڈ چارٹ کی صورت میں پیش کیا، چاقو اور دیگر سامان کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے وکلا ءسے تحریری دلائل طلب کرلئے جبکہ ملزم محسن علی کی جانب سے ان کے وکیل مہر محمد بخش نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ کیس میں دیگر 2 ملزمان خالد شمیم اور معظم علی کے وکلا تحریری دلائل جمع کرائیں۔

بعدازاں محسن علی، رانا شمیم اور معظم علی کی سزا کخلامف اپیلوں پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

IHC

اسلام آباد

murder case

Justice Amir Farooq

Chief Justice Athar Minallah