Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتہ صحافی کی بازیابی کے کیس میں شیری مزاری اور سیکرٹری داخلہ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ صحافی کی بازیابی کے کیس میں وزیر...
شائع 29 نومبر 2021 11:10am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ صحافی کی بازیابی کے کیس میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کو یکم دسمبر بروز بدھ کو طلب کر لیا ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ صحافی کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشل اٹارنی جنرل قاسم ودود اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت کو متاثرہ فیملی کی وزیراعظم سےملاقات کاوقت نہ بتایاجاسکا جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اگر ایک بڑےآدمی کا بیٹاغائب ہوتا تو ریاست کاردعمل کچھ اور ہوتا، عدالت نےصرف یہ آرڈرکیاکہ وزیراعظم سے متاثرہ فیملی کی ملاقات کا وقت بتائیں، اگر کوئی شہری لاپتہ ہوجائے تو یہ انتہائی سنگین جرم ہے، یہ تو کوئی طریقہ نہیں کہ متاثرہ خاندان کمیشن کے پاس مارے مارے پھریں۔

عدالت نے وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اورسیکرٹری داخلہ کویکم دسمبرکو پیش ہونےکی ہدایت کرتےہوئے کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

IHC

اسلام آباد

Shirin Mazari

Chief Justice Athar Minallah

Summon