Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کوسٹر اور بس میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 7زخمی

کراچی میں کوسٹر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور...
شائع 29 نومبر 2021 09:29am

کراچی میں کوسٹر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

کراچی کےعلاقے لانڈھی بچہ جیل کےقریب کوسٹر اور بس میں تصادم ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 7زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر نجی کمپنی کے ملازمین کو لےکر جارہی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

bus

collision