Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این چیپل نے اسٹیون اسمتھ کو ایشز سیریز کیلئے نائب کپتان بنانے کی مخالفت کردی

سڈنی:سابق آسٹریلوی کرکٹر این چیپل نے اسٹیون اسمتھ کو ایشز سیریز...
شائع 29 نومبر 2021 09:17am

سڈنی:سابق آسٹریلوی کرکٹر این چیپل نے اسٹیون اسمتھ کو ایشز سیریز کیلئے نائب کپتان بنائے جانے کی مخالفت کردی۔

این چیپل نے کہا کہ سابق کپتان اور بیٹر کا جرم چھوٹا نہیں تھا، مارچ 2018 کے بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں اسمتھ براہ راست ملوث پائے گئے تھے، جس پر انہیں پابندی کا بھی سامنا رہا تھا۔

این چیپل کرکٹر اسٹیون اسمتھ کو اس معاملے میں ڈیوڈ وارنر سے مختلف برتاؤکئے جانے پر حیران ہیں۔

سابق آسٹریوی کرکٹر نے کہا کہ وہ شروع سے اس معاملے پر بات کر رہے ہیں، اسمتھ کو وارنر سے مختلف سزا کیوں دی گئی تھی، اگر حقائق دیکھے جائیں تو اسمتھ کا جرم کہیں بڑا تھا، بطور کپتان اسے کہنا چاہیئے تھا کہ میں نہیں جانتا کہ چیٹنگ میں کون ملوث ہے، یہ درست نہیں، کپتان کو معلوم ہونا چاہیئےتھا۔

sydney

former australian crickter

Ashes Series